• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69440

    عنوان: تراویح کی نماز بیس رکعت سنت ہیں آٹھ رکعت پڑھنے سے یہ سنت ادا نہیں ہوگی

    سوال: میں سعودی عرب میں مقیم ہوں،یہاں حرمین شریفین کے علاوہ باقی تمام مساجدوں میں نماز تراویح آٹھ 8 رکعت پڑھائی جاتی ہیں،کیا یہ درست ہے یا ہم الگ سے پورے بیس 20 رکعت ادا کیا کریں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 69440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 799-684/D=11/1437 چاروں ائمہ کا اجماعی مسئلہ ہے کہ تراویح کی نماز بیس رکعت سنت ہیں آٹھ رکعت پڑھنے سے یہ سنت ادا نہیں ہوگی لہٰذا آپ حضرات آٹھ رکعت کے بعد بقیہ رکعتیں پوری کرلیں یا شروع ہی سے الگ سے پورے بیس رکعت ادا کیا کریں۔ ففی الشامی: التراویح سنة موٴکدة لمواظبة الخلفاء الراشدین للرجال والنساء إجماعاً وہی عشرون رکعة بعشر تسلیمات ہو قول الجمہور، وعلیہ عمل الناس شرقا وغربا (۲/۴۹۵ ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند