• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 608091

    عنوان:

    اسلامی کتب سے اوپر بیٹھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میں اسکول میں استاد ہوں، ر اسکول کے بچوں کے بیگ میں اسلامیات کی کتاب ہوتی ہے ، وہ چٹائی پر بیٹھتے ہیں اور میں کرسی پر، تو کیا کروں یہ کتاب نیچے آتی ہے ؟ اس کو کلاس ختم ہونے پر اکٹھا کروں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 608091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 564-455/B=05/1443

     اگر اسلامی کتابیں طلبہ کے بیگ کے اندر ڈھکی چھپی ہوتی ہیں تو آپ کا کرسی پر بیٹھنا اور طلبہ کا چٹائی پر بیٹھنا درست ہے، اس میں بے ادبی نہیں ہے۔ ویسے بھی اسکولی کتابوں میں قرآن کی آیات اور حدیث کے الفاظ لکھے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند