• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 29804

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ السلام علیکم کا جواب پورا نہیں دیتے ہیں، صرف والسلامکہہ دیتے ہیں۔کیا صرف والسلام کہنا صحیح ہے یا نہیں؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ السلام علیکم کا جواب پورا نہیں دیتے ہیں، صرف والسلامکہہ دیتے ہیں۔کیا صرف والسلام کہنا صحیح ہے یا نہیں؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 29804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 284=284-3/1432

    السلام علیکم کے جواب میں صرف والسلام کہنا تو پورا جواب نہیں، قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ جواب سلام سے بہتر دینا چاہیے، یا اسی کے مثل لوٹادینا چاہیے، یعنی اگر کوئی السلام علیکم کہے تو جواب دینے والا وعلیکم السلام ورحمة اللہ کہے اور اگر سلام کرنے والا السلام علیکم ورحمة اللہ کہے تو جواب میں وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ کہے، یا السلام علیکم کے جواب میں وعلیکم السلام کہہ دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند