• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 18771

    عنوان:

    عیسائی نوکرانی کی امداد کرسمس کے موقع پر

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ہمارے یہاں ایک نوکرانی کام کرتی ہے جو کہ عیسائی ہے اور پچیس دسمبر قریب ہے یعنی اس کی عید آنے والی ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے حرام ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری امی نے اس نوکرانی کو کچھ پیسے دینے کا سوچا ہے تاکہ وہ اپنے تیوہار اچھی طرح بنا سکے اور اپنے بچوں وغیرہ کے لیے کچھ خرید سکے ۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ برائے مہربانی پچیس دسمبر سے پہلے فتوی کا جواب دیجئے میں پرنٹ نکال کر گھر لے جاؤں گا۔

    جواب نمبر: 18771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 70=70-1/1431

     

    اس غریب نوکرانی کو ہمدردی اورمروت میں امداد کرنا تاکہ وہ اپنی عید خوشی کے ساتھ بنائے، درست ہے۔ انسانیت کا یہی تقاضا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند