• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 160252

    عنوان: کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں کھڑے ہوکر پانی پینا جائز ہے؟

    سوال: کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں کھڑے ہوکر پانی پینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 160252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:806-661/B=8/1439

    عام حالات میں کھڑے ہوکر پانی پینا خلاف سنت اور مکروہ ہے؛ البتہ آب زمزم اور وضو کے بعد لوٹے میں بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر پی سکتے ہیں۔ ولعل الأوجہ عدم الکراہة إن لم نقل بالاستحباب؛ لأن ماء زمزم شفاء وکذا فضل الوضوء (رد المحتار: ۱/ ۲۵۵، کتاب الطہارة/ مطلب في مباحث الشرب قائما، ط: زکریا) یستحب أن یأتي زمزم کما في الفتح فیشرب من مائہا وکیفیتہ ․․․ ویشربہ قائما أو قاعدًا، (غنیة الناسک: ۱۳۶/ فصل في الأخذ في الطواف الخ ط: مکتبہ یادگار شیخ سہارنفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند