• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 169738

    عنوان: جوائنٹ ٹوائیلٹ میں جاتے وقت دعا كب پڑھیں؟ اسی طرح اس میں وضو كرتے وقت دعا پڑھنے كا كیا مسئلہ ہے؟

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ آجکل نئے قسم کے جوائنٹ ٹوائیلیٹ اور باتھ روم آگئے ہیں تو ان میں وضو کرنے اور ٹوائلیٹ جانے کی دعا کس جگہ پر پڑھیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 169738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:740-668/sn=8/1440

    ٹوائلٹ جانے کی دعا تو اندر داخل ہونے سے پہلے دروازے پر پڑھ لیا کریں، رہی وضو کی دعائیں تو ٹوائلٹ کا جو حصہ وضو غسل کے لئے مختص ہوتاہے وہ اگر الگ اور ممتاز ہو نیز وہاں نجاست اور بدبو وغیرہ بالکل نہ ہو تو وہاں پر دورانِ وضو دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند