• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 14169

    عنوان:

    کیا کسی سے سلام کرتے وقت ہاتھ کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں، یعنی آیا دایاں ہاتھ پیشانی تک لے جانا چاہیے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا کسی سے سلام کرتے وقت ہاتھ کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں، یعنی آیا دایاں ہاتھ پیشانی تک لے جانا چاہیے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 14169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1165=964/د

    زبان سے السلام علیکم کہہ کر سلام کرنا مسنون ہے، ہاتھ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سامع دور ہو تو بلند آواز سے سلام کرے، آواز پہنچنے میں شک ہو تو سلام کے الفاظ کے ساتھ ہاتھ سے اشارہ بھی کردینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند