• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 163230

    عنوان: کیا مسجد کے باہر ۴۰/ قدم تك تھوکنا منع ہے؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ مسجد کے باہر ۴۰/ قدم تک تھوکنا نہیں چاہئے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیا مسجد کے باہر تھوکنے سے گناہ ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 163230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1101-932/N=10/1439

    شریعت میں یہ محض بے اصل بات ہے؛ البتہ نامناسب جگہ تھوکنا اچھا نہیں اور مسجد کے باہر ۴۰/ قدم تک یا اس کے بعد کسی مناسب جگہ تھوکنے میں شرعاً کچھ حرج یا گناہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند