• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 606888

    عنوان:

    سوتیلی نانی کی اولاد کو کیسے مخاطب کیا جائے ؟

    سوال:

    میرے نانا کی دوسری شادی ہے اور ان سے دو بچے ہیں تو آپ بتائیں میں انہیں کیسے مخاطب کروں؟ ایک کی عمر چار سال ہے اور دوسری کی دو سال اور یہ دونوں بیٹیاں ہیں میری عمر 24 سال ہے ۔

    جواب نمبر: 606888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-22/B-Mulhaqa=3/1443

     آپ ان بچوں کے محرم رشتے دار ہیں؛ کیوں ماں کی علاتی بہنیں بھی محرم ہوتی ہیں، رہی مخاطبت تو اس کا مدار عرف پر ہے ، آپ کے یہاں عرف میں کم عمر قابل احترام اعزہ کو مخاطب کرنے کا جو طریقہ رائج ہو، اس کے حساب سے مخاطب کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند