• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 5933

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ممبئی کے باہر دوسرے شہروں سے نوکری کی پیش کش ہے۔ لیکن میری ماں مجھے ممبئی سے باہر جانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی ہے۔ میں نے اسے منانے کی بہت کوشش کی مگر وہ ماننے کو تیار ہی نہیں۔ اورمیں اس وقت جہاں کام کررہا ہوں وہ قائم نوکری نہیں ہے۔ تو کیا میں اس معاملہ میں اپنی ماں کے حکم کے خلاف جاسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 918=1079/ ب

    صورت مسئولہ میں آپ کی والدہ محترمہ کو چاہیے کہ (اگر کوئی خاص بات نہیں ہے) وہ آپ کو اجازت دے دیں، اگر وہ نہیں دیتیں ہیں تو پھر آپ اپنی والدہ محترمہ کی بات ہی کو قبول کرلیں کیوں کہ اس میں خیر و برکت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند