• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 51615

    عنوان: بیت الخلاء کا رخ اگر بیت اللہ کی طرف بن گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے، اور اس کی شرع میں کیا حیثیت ہے؟

    سوال: بیت الخلاء کا رخ اگر بیت اللہ کی طرف بن گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے، اور اس کی شرع میں کیا حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 51615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 555-555/M=5/1435-U حدیث کے مطابق قضاء حاجت کے وقت قبلے کی طرف رُخ یاپشت کرکے بیٹھنا ممنوع ومکروہ ہے، لہٰذا بیت الخلاء بناتے وقت اسکا خیال کرکے بنانا چاہیے تھا، مذکورہ بیت الخلاء اگر قبلہ رخ بن گیا ہے تو اس کی اصلاح کرلی جائے، اور اصلاح سے پہلے استعمال کی ضرورت پڑجائے تو بیٹھنے میں اس کا خیال کرلیا جائے کہ رُخ یا پشت قبلہ کی طرف نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند