• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 16687

    عنوان:

    کیا کھڑے ہوکر دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا کھڑے ہوکر دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 16687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1747=1367-11/1430

     

    کھڑے ہوکر دودھ پینا مکروہ تنزیہی ہے: عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم نہی أن یشرب الرجل قائمًا فقیل الأکل قال ذاک أشد (ترمذي شریف: ۲/۱۰، باب ما جاء في النہي عن الشرب قائمًا) وفي حاشیة ہذا النہي محمول علی کراہة التنزیہ أو ہو من قبیل التأدیب والإرشاد وإلی ما ہو الأحوط والأولی ولیس نہي تحریم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند