معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 5044
عموماً لوگ جمائی آنے پر لا حول ولا قوة الا باللّٰہ العلی العظیم پڑھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
عموماً لوگ جمائی آنے پر لا حول ولا قوة الا باللّٰہ العلی العظیم پڑھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب نمبر: 504401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 478=478/ م
حدیث میں یہ توآیا ہے کہ جمائی آنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے لہذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو حتی الامکان اس کو دفع کرنا چاہیے، لیکن جمائی آنے پر لاحول ولاقوة الخ پڑھنا نصوص سے ثابت نہیں، اس لیے نہ پڑھنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
1557 مناظراس مسئلہ کے بارے میں اسلامی حکم کیاہے؟ ایک شخص نے اپنے مو بائل میں ایک رنگ ٹون (موبائل کی گھنٹی کی آواز) بھر وایاہے ،ا س میں السلام علیکم و اتکلم ، یا السلام علیکم ، کیا مجھے بات کرنے کی اجازت ہے؟ کی آواز آتی ہے ۔اس شخص کا کہنا ہے کہ میں نے یہ رنگ ٹون ایک حدیث پر قیا س کرکیبھر وایا ہے۔ اس حدیث میں ہے کہ جب کسی گھر میں داخل ہو تو کہو،السلام علیکم أ ادخل؟ اوروہ بیت الخلاء وغیر ہ جیسی جگہوں میں جانے سے پہلے اپنے موبائل کوباہر رکھ دیتاہے۔ کیا اس طرح کی رنگ ٹون بھر وانا جائز ہے؟ براہ کرم جواب دیں۔
فتوی ۵۹۱/ج میں آپ نے فرمایا کہ غیر مسلم سے دوستی کرسکتے ہیں، لیکن قرآن میں اللہ فرماتے ہیں کہ مومن یہود و نصاری کو دوست نہیں بناتے۔ وضاحت فرمائیں۔
1595 مناظرٹوپی پہن کر قضائے حاجت کرنا
8063 مناظرمیری ایک بہن تقریباً ۱۸ سال کی ہے وہ کالج میں پڑھتی ہے، جس میں بے پردگی بھی ہوتی ہے، میں نہیں چاہتا کہایسا ہو مگر والدین ․․․ اگر وہ مجھ سے بھی پڑھائی میں مدد دینے کو کہیں اور میں انکار کردوں کہ یہ کام جائز نہیں ہے، تو کہیں مجھ پر کوئی گناہ تو نہ ہوگا، ماں کی نافرمانی کا۔
776 مناظر