• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 55131

    عنوان: جو آدمی سلام کا جواب نہ دے تو اس سے قطع تعلق کرنا چاہیے یا نہیں؟

    سوال: جو آدمی سلام کا جواب نہ دے تو اس سے قطع تعلق کرنا چاہیے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 55131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-24/Sd=11/1435-U ایک مسلمان کے سلام کا جواب دینا دین اسلام کا حق ہے، اگر کوئی شخص سلام کا جواب نہ دے، تو اس سے قطع تعلق نہ کیا جائے، جواب نہ دینے کا ذمہ دار وہی شخص ہوگا، اپنی طرف سے خوش اخلاقی ہی کا معاملہ کرنا چاہیے احادیث میں رشتہ ناطہ توڑنے والوں سے تعلق استوار رکھنے کی بہت تاکید آئی ہے؛ البتہ اگر قطع تعلق کی بنیاد بے دینی ہو اور ترک تعلق میں اصلاح کی امید ہو تو بغرضِ اصلاح قطع تعلق کرنا بھی جائز ہے۔ عن أبي ہریرة رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: للموٴمن علی الموٴمن ستُّ خصالٍ - ویسلم علیہ إذا لقیہ- إلخ (مشکاة المصابیح: ۲/۲۹۷، باب السلام) وقال الشامي: ردُّ السلام واجبٌ -إلخ (رد المحتار: ۴/۶۴، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا، مطلب: المواضع الذي لا یجب فیہا رد السلام، ط: دار الثقافة والتراث، دمشق، سوریہ) عن أبي أیوب الأنصاري رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا یحل للرجل أن یہجر أخاہ فوق ثلاث لیال (مشکاة المصابیح، کتاب الأداب، باب ما ینہی من التہاجر والتقاطع إلخ الفصل الأول) وعن عائشة رضي اللہ عنہا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لا یکون لمسلم أن یہجر مسلمًا فوق ثلاثة، فإذا لقیہ سلم علیہ ثلاث مرات، کل ذلک لا یرد علیہ، فقد باء بإثمہ (مشکاة المصابیح، ص: ۴۲۸، کتاب الأدب، باب ما ینہی عنہ من التہاجر والتقاطع، الفصل الثاني) وقال الملا علي القاري رحمہ اللہ نقلاً عن الخطابي: رخص للمسلم أن یغضب علی أخیہ ثلاث لیا ل قلتہ، ولا یجوز فوقہا إلا إذا کان الہجران في حق من حقوق اللہ تعالی، فیجوز فوق ذلک إلخ (مرقاة المفاتیح: ۸/۷۵۸-۷۵۹، کتاب الأدب، بب ما ینہی عنہ من التہاجر والتقاطع، الفصل الأول) وقال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: صِل مَن قَطَعکَ (مسند أحمد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند