معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 610733
مسجد کے طہارت خانوں کی اینٹیں مسجد کا فرش بنانے میں استعمال کرنا؟
سوال : کیا پہلی مسجد کے واش روم اور طہارت خانوں کی دیواروں کی اینٹیں نئی مسجد کے صحن کے فرش میں استعمال کی جا سکتی ہیں؟
سوال 2 - کیا ٹوبہ مویشیاں کی دیواروں کا اینٹ روڑہ مسجد کے صحن میں استعمال ہو سکتا ہے؟
جواب نمبر: 610733
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 934-725/M=08/1443
(1) اگر قدیم و بوسیدہ مسجد كے واش روم وطہارت خانوں كی دیواروں كی اینٹیں، اُسی مسجد كی تعمیر نو كے وقت صحن مسجد كے فرش میں بضرورت استعمال كی جائیں اور اوپر سے فرش كو پلاسٹر كردیا جائے یا پتھر وغیرہ بچھا دیا جائے تو گنجائش ہے تاہم احترام مسجد كا تقاضہ یہ ہے كہ وہ اینٹیں فرش میں استعمال نہ كركے استنجاخانہ یا طہارت خانہ وغیرہ كے لیے ہی استعمال كرلی جائیں۔
(2) اس سوال كو واضح كركے لكھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند