• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 30001

    عنوان: براہ کرم، سلام کے بارے میں صحیح تجوید بتائیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں ” سلام علیکم “ جب کہ کچھ لوگ ” السلام علیکم “ کہتے ہیں ۔ کونسا صحیح ہے؟

    سوال: براہ کرم، سلام کے بارے میں صحیح تجوید بتائیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں ” سلام علیکم “ جب کہ کچھ لوگ ” السلام علیکم “ کہتے ہیں ۔ کونسا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 30001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):422=218-3/1432

    سلام کے بارے میں صحیح تلفظ ”السلام علیکم“ ہے، صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اسی پر عمل پیرا تھے، سلامٌ علیکم کہنا بھی درست ہے، البتہ یہ شیعوں کا شعار ہوچکا ہے، اس لیے سلامٌ علیکم کہنے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند