• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 601151

    عنوان: کیا سلام کی جگہ AS لکھنا جائز ہے؟ 

    سوال:

    کیا سلام کی جگہ AS لکھنا جائز ہے؟ اس طرح سلام کا حق ادا ہوجائے گا یا نہیں؟ بعضے اس طرح سلام لکھتے ہیں، تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 601151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:252-293/SD=6/1442

     سلام کی جگہ asلکھنے سے سلام اداء نہیں ہوگا، سلام کے لیے مکمل جملہ : السلام علیکم لکھنا چاہیے ، یہ جملہ حدیث سے ثابت ہے ۔

    قال ابن عابدین: ولفظ السلام فی المواضع کلہا: السلام علیکم أو سلام علیکم بالتنوین، وبدون ہذین کما یقول الجہال، لا یکون سلاما۔ ( رد المحتار : ۴۱۶/۶، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند