• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69789

    عنوان: ماں باپ كی ضعیف العمری كی حالت میں بیوی کا علیحدہ مکان میں رہنے کا مطالبہ

    سوال: میری والدہ ضعیف ہوچکی ہیں، وہ خود سے چل نہیں سکتی ہیں، واٹر فلٹر سے ایک گلاس پانی لینے کے لیے ان کو مدد کی ضرورت پڑتی ہے، میری بیوی ، میری والدہ اور میرے بچے ایک بلڈنگ میں رہتے ہیں ، لیکن الگ الگ فلور میں، ہمارا کھانا ایک ہی کچن میں بنتاہے، میری بیوی میری والدہ کا خیال نہیں رکھتی ہے، میں بھی اس سے اس کی امید نہیں رکھتاہوں، کیوں کہ یہ اس کی ڈیوٹی نہیں ہے، والدہ کی دیکھ ریکھ کرنے کے لیے ایک نوکرانی ہے، مگر بغیر کسی نگرانی کے والدہ کی دیکھ ریکھ صحیح سے نہیں ہوپاتی ہے، میری بیوی الگ جگہ میں علیحدہ مکان کا مطالبہ کررہی ہے، مگر میں اس کے مطالبے پر زیادہ دھیان نہیں دیتاہوں، اس لیے کہ الگ الگ دونوں مکانوں کو سنبھالنا میرے لیے آسان نہیں ہوگا، مزید یہ کہ والدہ کا خیال صحیح سے نہیں ہوپائے گا۔ براہ کرم، بیوی کے مطالبہ اور اس کوپورا نہ کرنے کے بارے میں بتائیں۔ کوئی حل بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 69789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1087-1067/B=12/1437

    ایسی حالت میں بیوی کا علیحدہ مکان میں رہنے کا مطالبہ بڑی بے مروتی اور غیر ہمدردانہ مطالبہ ہے، نوکرانی کی نگرانی کے لیے بیوی سے ہی درخواست کریں کہ وہ تھوڑی بہت نگرانی کردیا کرے، یا آپ خود تھوڑا وقت قربان کرکے نوکرانی کی نگرانی اور والدہ کی خدمت میں تعاون کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند