• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 146880

    عنوان: کیا مسجد میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا ضروری ہے ؟

    سوال: کیا مسجد میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 146880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 228-200/Sd=4/1438

     

    (۱) مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا ضروری نہیں ہے، ہاں اگر مسجد خالی ہو، تو اس طرح سلام کرسکتے ہیں: ”السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین“ مستفاد: وإن دخل بیتًا لیس فیہ أحدٌ یقول: السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین، فالملائکة ترد علیہ السلام (شامي، کتاب الحظر والإباحة/ باب التبراء وغیرہ ۹/۵۹۲زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند