معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 69085
جواب نمبر: 6908501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 944-764/D=11/1437
لیٹ کر بھی اذان کا جواب دے سکتے ہیں جائز ہے قرآن میں ہے اَلَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیَاماً وَّقُعُوْداً وَّعَلیٰ جُنُوْبِہِمْ الایة (پ: ۴/ آل عمران: ۱۹۱) البتہ بیٹھ کر جواب دینا بہتر اور ادب کے موافق ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری ماں کی تئیں ننھیالی رشتہ داروں کا رویہ اچھانہیں ہے۔ میری ماں اپنی چھوٹی بہن اور بھائیوں کو بہت چاہتی ہیں، لیکن وہ میری ماں کو اپنی بڑی بہن سمجھ کر ان کا احترام نہیں کرتے ہیں، ایک وجہ یہ ہے کہ وہ مالدار ہورہے ہیں ۔اس سے میری ماں بیمار ہوجاتی ہیں اور تنہا محسوس کرتی ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنی ماں کو ان لوگوں سے جدا رکھوں یا بہت دور لے کر چلاجاؤں ؟ میں سعودی عرب میں کام کررہاہوں، کیا میں ان کو یہاں لاسکتاہوں؟شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ کیا پریشانی پیداکرنے والے لوگوں سے دوری اپنانا اچھا ہوگا؟
1558 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
2983 مناظرمصافحہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)کن اوقات میں مصافحہ کرنا چاہیے؟ (۳)آج کل مصافحہ ہر سلام کے ساتھ کرتے ہیں کیا یہ درست ہے؟
3663 مناظرکسی کو نمستے یا نمسکار کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
5142 مناظربریلویوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟
2052 مناظرمساجد
میں مسلمانوں کے آپس میں میل جول، محبت بڑھانے کے لیے کیا طریقہ سنت میں شامل ہے،
ایک دوسرے سے تعارف کی کیا سنت ہے؟ موجودہ مسجد میں دس سال سے نماز پڑھنے کے
باوجود ایک دوسرے سے صرف شکل سے شناساہیں تعارف اور ملاقات اور تعلق پیدا نہیں
ہوتا۔ آپ مسجد کے اندر مسلمانوں کے آپس میں رابطہ او رتعارف کا طریقہ شرعی حوالے
سے بیان فرمادیں۔ اسی طرح مسجد میں بالغ حضرات کے لیے کوئی بھی سرگرمی ایسی نہیں
جس سے مسلمانوں میں میل جول بڑھتا نظر آئے۔ دس سال نماز پڑھنے کے باوجود مسجد میں
کسی سے دوستی نہیں ہوتی۔