• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 11376

    عنوان:

    مصافحہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)کن اوقات میں مصافحہ کرنا چاہیے؟ (۳)آج کل مصافحہ ہر سلام کے ساتھ کرتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    مصافحہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)کن اوقات میں مصافحہ کرنا چاہیے؟ (۳)آج کل مصافحہ ہر سلام کے ساتھ کرتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 11376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 524=524/م

    (۱) سنت ہے۔

    (۲) اوقات کی تعیین نہیں۔ سلام کے بعدمصافحہ مسنون ہے، البتہ اگر کسی خاص موقع پر مصافحہ کا عرف میں التزام ہوگیا ہو بایں طور کہ اسی خاص وقت میں مصافحہ کو کار ثواب اور ضروری سمجھا جاتا ہو، تو اس التزام کو ترک کرنا چاہیے۔

    (۳) تھوڑی تھوڑی دیر میں ہرسلام کے ساتھ مصافحہ درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند