• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 24231

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر اوالاد نافرمان ہو ، کہنا نہ مانتی ہو اور باعث تکلیف اور بے عزت بنے تو کیا اولاد سے قطع تعلق کر لینا شریعت میں جائز ہے ؟ اولاد بالغ ہے۔

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر اوالاد نافرمان ہو ، کہنا نہ مانتی ہو اور باعث تکلیف اور بے عزت بنے تو کیا اولاد سے قطع تعلق کر لینا شریعت میں جائز ہے ؟ اولاد بالغ ہے۔

    جواب نمبر: 24231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1345=1345-9/1431

    اصلاح وتنبیہ مقصود ہو، از راہ نفسانیت نہ ہو تو قطع تعلق کی گنجائش ہے، لیکن اولاد کو معاف کردینا، اور حسن تدبیر سے ان کی تربیت واصلاح میں کوشاں رہنا اس سے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند