• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 14574

    عنوان:

    مساجد میں مسلمانوں کے آپس میں میل جول، محبت بڑھانے کے لیے کیا طریقہ سنت میں شامل ہے، ایک دوسرے سے تعارف کی کیا سنت ہے؟ موجودہ مسجد میں دس سال سے نماز پڑھنے کے باوجود ایک دوسرے سے صرف شکل سے شناساہیں تعارف اور ملاقات اور تعلق پیدا نہیں ہوتا۔ آپ مسجد کے اندر مسلمانوں کے آپس میں رابطہ او رتعارف کا طریقہ شرعی حوالے سے بیان فرمادیں۔ اسی طرح مسجد میں بالغ حضرات کے لیے کوئی بھی سرگرمی ایسی نہیں جس سے مسلمانوں میں میل جول بڑھتا نظر آئے۔ دس سال نماز پڑھنے کے باوجود مسجد میں کسی سے دوستی نہیں ہوتی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1203=1203/م

    ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت سلام و مصافحہ اورخیرت دریافت کیا کریں، بشرطیکہ لوگ نماز وغیرہ میں مشغول نہ ہوں، دعوت وتبلیغ کا نظام مسجدوں میں شروع کردیں، تعلیم، گشت اور فضائل وغیرہ کے حلقوں میں جڑنے سے آپسی میل جول بڑھے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند