• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 54671

    عنوان: کیا جوتے اتارنے کی جگہ اور وضوکی جگہ مسجد کی حدود میں شامل ہے کیا اگر ایک شخص صف کے اخیر میں دوسری صف میں جگہ ہونے کے باوجود کھڑا ہوتا ہے تو اسکی نماذ ہوگی یا نہیں

    سوال: کیا جوتے اتارنے کی جگہ اور وضوکی جگہ مسجد کی حدود میں شامل ہے کیا اگر ایک شخص صف کے اخیر میں دوسری صف میں جگہ ہونے کے باوجود کھڑا ہوتا ہے تو اسکی نماذ ہوگی یا نہیں

    جواب نمبر: 54671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1314-891/L=11/1435-U شرعی مسجد سے مراد وہ جگہ ہے جو سجدہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مقرر کی گئی ہو اور نماز کے سوا اس سے کچھ اور مقصود نہ ہو، جوتے اتارنے کی جگہ اور وضو کی جگہ حدودِ مسجد میں شامل نہیں۔ (۲) اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے، البتہ نماز درست ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند