• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 23965

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حامیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شیعوں، بریلویوں، اہل حدیثوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟ 

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حامیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شیعوں، بریلویوں، اہل حدیثوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟ 

    جواب نمبر: 23965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1529=1136-8/1431

    جو لوگ تحریف قرآن کے قائل نہ ہوں، حضرات صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر سبّ وشتم نہ کرتے ہوں حضرات ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کو برا نہ گردانتے ہیں تقیلد ائمہ کو شرک نہ قرار دیتے ہوں جن کی اختیار کردہ بدعات شرک نہ ہوں، غرض عقائدِ کفریہ نہ ہوں اہل سنت والجماعت کے عقائد کے متضاد عقیدے نہ رکھتے ہوں تو ایسے لوگوں کو سلام کرنے کی گنجائش ہے، آپ جن جن لوگوں سے متعلق معلوم کرنا چاہتے ہوں ان کا حکم مذکورہ بالا اصولوں کو سامنے رکھ کر منطبق کرلیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند