• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 177613

    عنوان: گھڑی کس ہاتھ میں پہننی چاہیے

    سوال: کیا کہتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کی گھڑی کس ہاتھ میں پہنی جائے دائیں ہاتھ میں یا بائیں ہاتھ میں اور اگر بائیں ہاتھ میں پہنے تو نماز میں کچھ خلل پیدا ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 177613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:777-576/sn=8/1441

     شرعا اس میں کچھ تحدیدنہیں ہے ، جس ہاتھ میں سہولت ہو اس میں پہن سکتے ہیں ؛ البتہ بعض علما نے ذکرکیا ہے کہ اگر کوئی پریشانی نہ ہو تو دائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے ؛لیکن اگر کوئی شخص بلا عذر بھی بائیں ہاتھ میں پہنتا ہے تو بھی اس کی وجہ سے نماز میں کوئی کراہت نہ آئے گی۔(دیکھیں: فتاوی محمودیہ مع حاشیہ 19/361،ط:ڈابھیل)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند