• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 601505

    عنوان: سلام علیکم کہنا کیسا ہے 

    سوال:

    سلام علیکم کہنا کیسا ہے اور ایسا سلام کرنے سے کیا فایدہ ہے اور کیا نقصان؟

    جواب نمبر: 601505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 275-207/D=05/1442

     سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ کہنا بھی جائز ہے اس سے بھی سنت ادا ہو جائے گی ۔ قرآن شریف میں اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ اور سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ دونوں کے الفاظ آئے ہیں۔ حافظ ابن حجر لکھتے ہیں لو حذف اللام فقال سلام علیکم اجزأ ۔ لیکن الف لام کے ساتھ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند