• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 21780

    عنوان:

    حضرت مجھے یہ بتائیں کہ غیر محرم کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا کا اسلام میں کیا حکم ہے کیوں کہ میں نوکری کرتا ہوں اور یہاں پر کسی نہ کسی کام سے غیر محرم سے بات کرنا پڑتی ہے اور ابتدا سلام سے ہی ہوتی ہے اب اس صورت میں کیا کیا جائے؟ اور اس کے ساتھ ساتھ غیر مسلم کو سلام کرنے اور سلام کا جواب دینے کا طریقہ بھی بتادیں؟ اللہ تعالی آپ حضرات کو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر عظیم عطا کرے (آمین)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 641=641-5/1431

    غیرمحرم کے لیے جوان یا درمیانی عمر کی عورت کو سلام کرنا ممنوع ہے اور بلاضرورت بات چیت کرنا بھی منع ہے، اس سے بچنا چاہیے، غیرمسلم کو سلام کرنے میں پہل نہ کریں، ہاں اگر خاص ضرورت ہو تو مضائقہ نہیں، غیرمسلم کو اس طرح سلام کریں، ہداک اللہ، یا ?السلام علی من اتبع الہدی? اگر وہ خود سلام کرے تو جواب میں صرف ?وعلیک? کہہ دیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند