• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 608392

    عنوان:

    ڈاکٹر کی تعظیم میں کھڑا ہونا؟

    سوال:

    سوال : کیا کسی غیر مسلم ڈاکٹر (کہ جس سے اپنا علاج چل رہاہو) کے آنے پر ادبا کھڑا ہونا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 608392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 626-507/B=05/1443

     عام مسلمان ہو یا غیر مسلم کسی کے آنے پر کھڑا نہ ہونا چاہئے۔ ہاں اگر کوئی مسلمان عالم بزرگ آجائے تو اس کے لیے ادباً کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ اگر کوئی غیر مسلم حاکم ہے، اگر اس کے آنے پر نہ کھڑے ہونے سے کسی ضرر کا اندیشہ ہے تو اس کے لیے بھی ضرر سے بچنے کے لیے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند