• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 55216

    عنوان: اگر اسم اللہ اور اسم محمد ہندی میں لکھا ہو اور اس پر پیرپڑے یا جان بوجھ کر رکھ بھی دیا تو کیا گناہ ہوگا؟ یا ایسے مصلی پر نماز جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر اسم اللہ اور اسم محمد ہندی میں لکھا ہو اور اس پر پیرپڑے یا جان بوجھ کر رکھ بھی دیا تو کیا گناہ ہوگا؟ یا ایسے مصلی پر نماز جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 55216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1175-940/D=11/1435-U (۱) ہندی میں لکھے کا احترام بھی ضروری ہے، غلطی سے پیر پڑجائے تو اسے چوم کر احترام ظاہر کردے جان بوجھ کر پیر رکھنا بے ادبی ہے۔ (۲) نماز جائز ہے، لکھی جگہ پر پیر رکھنے سے احتیاط کرے ایسا مصلّی جس پر اس طرح کی چیز لکھی نہ ہو اسے استعمال کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند