معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 177087
جواب نمبر: 17708701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 832-616/H=07/1441
قبروں پر نہ چلیں بلکہ قبور سے بچ کر چلیں تو جوتا چپل پہن کر چلنے میں بھی کچھ حرج نہیں نہ ہی مکروہ ہے۔ والمشي فی المقابر بنعلین لا یکرہ عندنا کذا فی السراج الوہاج اھ (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۶۷) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے والد صاحب کما رہے ہیں اور میں بھی ملازم ہوں۔ مجھے حکومت کی طرف سے مکان ملا ہے اورمیرے والدین میرے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا ہے۔ کیا میں علیحدہ ہوسکتا ہوں؟
1109 مناظرنا محرم کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
4800 مناظرکسی کو نمستے یا نمسکار کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
4643 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
2718 مناظراگر انجان آدمی کو سخت سست جملے کہہ دیے گئے تو اس کی تلافی کیسے کریں؟
10074 مناظرحضرت معانقہ اورمصافحہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ کیا معانقہ صرف ایک طرف کرنا چاہیے؟ اوراگر ہاں، تو کون سی جانب؟ اور مومن عورت کا مومن عورت سے مصافحہ و معانقہ جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی وضاحت فرماویں۔
9900 مناظر