معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 38115
جواب نمبر: 38115
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 648-553/B=5/1433 اگر کسی بڑے تالاب میں مچھلیاں پالتے ہیں تو یہ جاندار کو قید کرنے کے ضمن میں داخل نہ ہوگا، مچھلیاں اس تالاب میںآ زاد ہوکر گھومیں گی پھریں گی لیکن اگر کسی چھوٹے بکس میں پالنے کا شوق ہے جیسا کہ لوگ گھروں میں شیشے کے اندر رکھتے ہیں تو یہ بہتر نہیں، یہ ان کی آزادی کو مقید کرنے کے برابر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند