• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 179812

    عنوان: بات بابت پر طعنہ دینے والے والدین كے ساتھ كس طرح پیش آیا جائے؟

    سوال:

    اگر کسی کے والدین کسی کو ہر بات کے اپر تانے دیتے ہوں۔ اور اگر غلطی والد کی ہے جب بھی اولاد کو ہی غصہ دکھایا جائے اور اگر غلطی اولاد کرے تو بھی گھنٹوں تک اسکو غصّہ دکھایا جائے ۔کسی بھی چیز کو پیار سے نہ سمجھایا جائے ۔اور اولاد صفائی دے تو اس کو الٹا جواب سمجھا جائے تو اولاد کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 179812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 30-40/B=02/1442

     والدین کا رُتبہ اور مقام بہت اونچا ہے، وہ جس قدر بھی آپ پر غصہ دکھائیں، آپ کی غلطی دکھائیں، آپ کو بُرا بھلا کہیں، آپ کسی بات کا جواب نہ دیں سر جھکاکر ان کی ساری باتیں سن لیں اور برداشت کریں۔ خاموشی اختیار کریں۔ دو چار مرتبہ کے بعد خود ہی یہ عادت ان کی چھوٹ جائے گی۔ پھر آپ کی قدر کرنے لگیں گے۔ آپ معتوب اورمظلوم بن کر رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند