• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 154596

    عنوان: کیا چِت لیٹنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم چِت لیٹا کرتے تھے ؟ کیا بخاری میں ایسی کوئی اسکے متعلق روایت ملتی ہے ؟

    جواب نمبر: 154596

    بسم الله الرحمن الرحيم

     Fatwa:1526-1510/L=1/1439

    جی ہاں!آپ صلی اللہ علیہ وسلمسے چت لیٹ کر سونا ثابت ہے ،اس طرح سونے کی اجازت ہے بشرطیکہ کشفِ عورت کا اندیشہ نہ ہو۔ حدثنا الزہری قال أخبرنی عباد بن تمیم عن عمہ رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی المسجد واضعا احدی رجلیہ علی الیسریٰ․(بخاری شریف:۲/۹۳۰) وفی حاشیتہ :وملخصہ أن حدیث الباب نسخ حدیث جابر وقیل یجمع بینہما بأن محل النہی حیث یبدوالعورة والجواز حیث لا تبدواواللہ أعلم․(حاشیہ بخاری شریف:۲/۹۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند