• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9266

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔میں اکثر خواب دیکھتی ہوں کہ میں اپنی مرضی سے ہوا میں اڑ رہی ہوتی ہوں۔ جب بھی کوئی مجھے مارتا ہے یا کوئی حملہ کرتا ہے تو میں اڑ جاتی ہوں اورکبھی کبھی بہت اونچائی پر،اور مجھے اڑنا بہت اچھا لگتا ہے یہ اکثر میرے ساتھ ہوتاہے۔ اورمجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوتاہے۔ ہر دفعہ کوئی نیا واقعہ ہوتا ہے لیکن میں زیادہ تر اڑ جاتی ہوں اور مجھے کوئی کچھ کہہ نہیں سکتاہے۔ اور ویسے مجھے اڑنا بہت اچھا لگتا ہے، سب بالکل حقیقی لگتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2291=1879/ ب

    خواب میں آپ کا ہوا میں اڑنا دور کا سفر کرنے کی دلیل ہے، اور اس سفر میں ہوا کے ادھر ادھر جانے کے مطابق مرتبہ وبزرگی پائیں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند