• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22898

    عنوان: میں جناب مولانا طارق جمیل صاحب پاکستان کے بیانات بہت سنتی ہوں، گھر کے کام کاج کرتے ہوئے۔ میں تہجد پڑھ کر سوگئی تو فجر سے کچھ پہلے خواب میں مولانا کی آواز میں میں نے یہ آیت سنی”ان ہی الا حیاتنا الدنیا وما نحن بمبعوثین“․ اور میں ایک دم ڈر سے اٹھ گئی، میرے دادا جان کا انتقال ابھی ایک مہینہ پہلے ہوا، میرے خواب میں وہ بیمار ہیں، بات وغیرہ بند ہے، لیکن تین چار دن کے بعد اچانک وہ مجھ سے پوچھنے لگے کہ تم نماز پڑھی، میں بولی ہاں، پھر میں پوچھی آپ پڑھے؟ وہ بولے ہاں میں نے پڑھی، پھر ہم دونوں کے درمیان باتیں ہوئیں لیکن مجھے یاد نہیں۔ میں بھاگتے ہوئے جاکر میری پھوپھی وغیرہ سے بولی کہ داداجان بات کریں جو کوئی بات کرنا چاہیں جاکر کرسکتے ہیں۔ لیکن کوئی نہیں بات کئے سب مہمانوں سے بات کرنے میں مصروف تھے، مدرسہ کے سامنے سے میں اور میری بہن گزری تھیں، مدرسہ میں کچھ امتحان ہورہا تھاتو ہم دونوں بھی وہاں گئے او رہم نے بھی امتحان لکھا، لیکن ہم نے پرچہ میں اپنانام لکھنا ہی بھول گئے ۔جب ہم واپس آرہے تھے تو وہاں کے منتظم او رمدرس (خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی جو با عمل او رجید عالم ہیں خاص کر لڑکیوں اور عورتوں کی اصلاح کے شدید طالب) نے ہم سے ہاتھ ملایا اور خوش ہوئے۔ یہ تین خواب بھی میں نے تقریباً تہجد اور فجر کے درمیان میں دیکھے۔ اور بہت کم دن کے وقفہ سے۔ مجھے اس کی تعبیر بتائیں اور دعاؤں کی درخواست ہے آپ تمام سے۔ 

    سوال: میں جناب مولانا طارق جمیل صاحب پاکستان کے بیانات بہت سنتی ہوں، گھر کے کام کاج کرتے ہوئے۔ میں تہجد پڑھ کر سوگئی تو فجر سے کچھ پہلے خواب میں مولانا کی آواز میں میں نے یہ آیت سنی”ان ہی الا حیاتنا الدنیا وما نحن بمبعوثین“․ اور میں ایک دم ڈر سے اٹھ گئی، میرے دادا جان کا انتقال ابھی ایک مہینہ پہلے ہوا، میرے خواب میں وہ بیمار ہیں، بات وغیرہ بند ہے، لیکن تین چار دن کے بعد اچانک وہ مجھ سے پوچھنے لگے کہ تم نماز پڑھی، میں بولی ہاں، پھر میں پوچھی آپ پڑھے؟ وہ بولے ہاں میں نے پڑھی، پھر ہم دونوں کے درمیان باتیں ہوئیں لیکن مجھے یاد نہیں۔ میں بھاگتے ہوئے جاکر میری پھوپھی وغیرہ سے بولی کہ داداجان بات کریں جو کوئی بات کرنا چاہیں جاکر کرسکتے ہیں۔ لیکن کوئی نہیں بات کئے سب مہمانوں سے بات کرنے میں مصروف تھے، مدرسہ کے سامنے سے میں اور میری بہن گزری تھیں، مدرسہ میں کچھ امتحان ہورہا تھاتو ہم دونوں بھی وہاں گئے او رہم نے بھی امتحان لکھا، لیکن ہم نے پرچہ میں اپنانام لکھنا ہی بھول گئے ۔جب ہم واپس آرہے تھے تو وہاں کے منتظم او رمدرس (خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی جو با عمل او رجید عالم ہیں خاص کر لڑکیوں اور عورتوں کی اصلاح کے شدید طالب) نے ہم سے ہاتھ ملایا اور خوش ہوئے۔ یہ تین خواب بھی میں نے تقریباً تہجد اور فجر کے درمیان میں دیکھے۔ اور بہت کم دن کے وقفہ سے۔ مجھے اس کی تعبیر بتائیں اور دعاؤں کی درخواست ہے آپ تمام سے۔ 

    جواب نمبر: 22898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):957=190k-7/1431

    (۱) خواب مبارک ہے، فکر آخرت کی طرف توجہ بڑھ رہی ہے، اس کی طرف اشارہ ہے، ساتھ تنبیہ کہ دنیوی زیب وزینت آخرت سے غافل کرنے نہ پائے ، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
    (۲) دادا مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا خاص اہتمام کریں، انھیں آپ سے زیادہ امید ہے۔
    (۳) دینی تعلیم کے اچھے اثرات آپ کے اندر پیدا ہورہے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند