• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603853

    عنوان:

    خواب میں تابوت دیکھنا

    سوال: میں نے خواب میں تابوت دیکھے ہیں ۔ اور میری والدہ بھی میرے ساتھ ہیں۔ ان کو کمرے سے باہر رکھتے ہیں، تو میں ڈر جاتا ہوں کیونکہ وہ گرنے لگتے ہیں۔ اور ان میں سے ایک تابوت کے کھلنے سے مجھے ڈر لگتا ہے ۔ کیوں کہ مجھے بتایا جاتا ہے کہ اس میں لوگوں کو زندہ بند کیا گیا ہے اور ان کی موت ہوئی اس کے اندر ہی۔

    جواب نمبر: 603853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 658-502/D=08/1442

     پراگندہ خیالات یا شیطانی اوھام ہیں ان کی طرف دھیان نہ دیں۔ جب خواب میں ایسی باتیں نظر آئیں تو بائیں کروٹ تھو تھو کرکے کروٹ بدل کر لیٹ جائیں اور یہ دعا پڑھ لیں: اللہم إنی أعوذبک من شرّ ہذہ الروٴیا وشرّ الشیطان۔

    فتنوں کا دَور ہے گناہوں اور نافرمانیوں سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے اور اللہ تعالی کی مرضیات پر چلنے اور طاعات کا اہتمام کرنے کی فکر رکھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند