• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602586

    عنوان:

    خواب میں شیطان کو بیوی پر حملہ کرتے دیکھنا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور بیگم گروسری سٹور میں ہیں اور شیطان ایک خوبصورت بچے کی شکل میں میری بیوی کو مارنے آتا ہے اور وہ میرے پیچھے چھپتی ہے ۔ میں اسکی چھاتہ پر لات مارتا ہوں تو وہ چلا جاتا، پر کچھ دیر میں پھر آجاتا اور یہ سلسلا دو سے تین دفعہ ہوتا۔ پھر میں اپنی بیگم کو لیکر باہر نکلتا کہ اپنی بیوی کو اس سے بچاوں، تو بایں جانب سے وہی بچہ اور دائیں جانب سے ایک خوفناک عورت میری بیگم کی طرف بڑھتے ۔ وہ خوفناک عورت (جس کی شکل مجھے ابھی بھی یاد ہی) جیسے ہی میری بیوی کے قریب پہنچتی ہے میں اسکو گردن سے پکڑ کر دیوار میں اسکا منہ مارتا اور بہت بری ضرب لگاتا کہ وہ مر جائے پر میرے دیکھتے ہی دیکھتے اسکا چہرہ ٹھیک ہو جاتا اور وہ بیگم کی طرف بڑہنے لگتی۔ اور میں سوچ رہا ہوتا کے یہ پیچھا نہیں چھوڑ رہے ، ان سے کیسے جان چھڑاؤ اور اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی۔ جو بچہ ہوتا وہ۔انتہأی ہنستے مسکراتے میری بیگم کی طرف بڑھتا گویا جیسے بچے کھیلنے کے لئے پاس آتے ہیں۔ براہ کرم اسکی تعبیر بتایں۔ آنکھ کھلنے کے بعد ہی میں تعوذ اور لاحول پڑھنا شروع کر دیتا۔

    جواب نمبر: 602586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:503-161T/sn=7/1442

     یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے ، بسا اقات شیطان ڈراؤنی خواب دکھاکر پریشان کرتا ہے ، ایسے مکروہ وناپسندیدہ خواب آنے پر دیکھنے والے کو چاہئے کہ جاگنے کے بعدفورا تین مرتبہ تھوتھو ،تھوتھو کردے پھر کروٹ بدل لے ، اس طرح کے خواب کا لوگوں سے ذکر بھی نہ کرنا چاہئے ۔بہر حال آپ پریشان نہ ہوں، اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ پردہ کے احکام پر مکمل طور پر عمل کرے ، بہت ضروری کام کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے ۔

    وعن أبی قتادة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الرؤیا الصالحة من اللہ والحلم من الشیطان فإذا رأی أحدکم ما یحب فلا یحدث بہ إلا من یحب وإذا رأی ما یکرہ فلیتعوذ باللہ من شرہا ومن شر الشیطان ولیتفل ثلاثا ولا یحدث بہا أحدا فإنہا لن تضرہ․ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 7/ 2917، کتاب الرؤیا) وعن جابر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا رأی أحدکم الرؤیا یکرہہا فلیبصق عن یسارہ ثلاثا ولیستعذ باللہ من الشیطان ثلاثا ولیتحول عن جنبہ الذی کان علیہ . رواہ مسلم․ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 7/ 2918، کتاب الرؤیا)وعن جابر قال: جاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال: رأیت فی المنام کأن رأسی قطع قال: فضحک النبی صلی اللہ علیہ وسلم وقال: إذا لعب الشیطان بأحدکم فی منامہ فلا یحدث بہ الناس رواہ مسلم.[مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 7/ 2921، کتاب الرؤیا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند