• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160075

    عنوان: طلوع و غروب کے وقت سورج کی شدت میں کمی کیوں؟

    سوال: سوال: سورج اورزمین کی ساخت جو بھی ہے سائنس دان گول کہتے ہیں اگر یہی مان لیں تو پھر سورج جو آگ کا گولہ ہے طلوع اور غروب پر اس تپش کم اور یہاں تک کہ انسانی آنکھ بھی چند لمحات کو دیکھ لیتی ہے وہی سورج روزانہ طلوع ہونے کے بعد آہستہ آہستہ جوبن دکھاتا نصف نہار پر شدید آتش گولہ بن جاتا ہے انسانی نظر سے دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے پھر وہی سہ پہر کو کم ہوتا ہوتا بالآخر غروب آفتاب پر ٹھنڈا ہوجاتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ سورج کی یہ کیفیت قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا ہے جب سورج قیامت تک دھکتا رہے گا تو طلوع و غروب کے وقت سورج کی شدت میں کمی کیوں؟ جبکہ سورج کی ساخت وہی ہے جو رب تعالیٰ نے تخلیق کی۔

    جواب نمبر: 160075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:762-658/B=8/1439

    یہ نظامِ قدرت ہے اس میں کیا کیا حکمتیں ہیں، اس کے کیا کیا اسباب ہیں ان کا صحیح علم اللہ تعالیٰ کو ہے، قرآن وحدیث میں سورج کی دوپہر میں شدت اور صبح وشام میں عدم شدت کے وجوہ واسباب نہیں بتائے گئے ہیں، ہمارے یہاں سائنسی مسائل پوچھنے کے بجائے شریعت کے احکام ومسائل سے متعلق سوال کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند