متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 157795
جواب نمبر: 15779501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:490-410/L=4/1439
اگر قبر کی کھدائی کے دوران بھوک لگ جائے تو کھالینے میں مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں دوخوابوں کی تعبیر پوچھنا چا ہتا ہوں جو میں مسلسل دیکھتاہوں۔... براہ کرم، ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔
5349 مناظرمسجد کو آشرم کہنا
1126 مناظرمفتی
صاحب میری بیوی نے ایک خواب دیکھا برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرمائیں۔ خواب میں
اس نے دیکھا کہ ہم دونوں میاں بیوی بستر پر سوئے ہوئے تھے اور میری بیوی کے بازو
میں دوسری عورت سوئی ہوئی تھی۔ یہ خواب اس نے دو بار دیکھا ۔ ایک بار جب اشراق پڑھ
کر سوئی تھی تب دیکھا اور دوسرے کا وقت یاد نہیں۔
کچھ مہینے قبل فجر کے وقت میں نے خواب دیکھا کہ میں جمعہ پڑھنے یا حج اداکرنے کے لیے مسجد حرام میں گیاہوں، بہت سارے مسلمان طواف کررہے ہیں۔ اسی دوران میں نے دیکھا کہ ایک طویل القامت انگریز آرمی لباس پہنا ہوا ہے اور مشین گن سے کعبہ پر گولی چلارہاہے(نعوذ با اللہ) جیسے میں یہ دیکھتاہوں، میں غصہ سے آگے بڑھ کر اس سے لڑائی کرتاہوں۔ میرے آگے بڑھتے ہی دیگر لوگ بھی اس کو روکنے کے لیے آتے ہیں اور اس کو پیچھے کر تے ہیں۔ برا ہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ الحمد للہ اسلا م کے لیے میں بہت پر جوش ہوں۔
1115 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میری مرحوم کزن،
پھر میں، پھر میری چھوٹی بہت اور ایک اور کزن ایک لائن سے بیٹھے ہیں اورایک بزرگ
آتے ہیں اور میری مرحوم کزن کے علاوہ ہم تین لڑکیوں کو بالترتیب سو روپئے، ساٹھ
روپئے اور بیس روپئے دیتے ہیں۔ سب سے زیادہ رقم مجھے دیتے ہیں او رکہتے ہیں کہ قرض
سر پر رکھنا اچھی بات نہیں اپنا اپنا قرض اتارو یہ پیسے لو۔ اس کے بعد نماز کی
تاکید کرتے ہیں۔ ایک الگ کمرے میں نماز کے لیے صفیں بچھی ہوتی ہیں وہاں آنے کے لیے
کہتے ہیں۔ لوگوں کے دریافت کرنے پر کہ آپ اتنی جلدی جلدی نمازیں کیوں پڑھ رہے ہیں
وہ کہتے ہیں کہ میں چاہتاہوں کہ ساری نمازیں ادا ہو جائیں۔ ہم نماز ادا کرتے ہیں ،اس
کے بعد جب ہم اپنے جوتے ڈھونڈھتے ہیں تو نہیں ملتے، میں جوتے ڈھونڈھتی ہوئی بیت
الخلاء کی طرف جا نکلتی ہوں ۔تووہاں دیکھا کہ میرے جوتے فلش کے طہارت خانہ میں پڑے
ہیں۔میں اپنے جوتوں سے متعلق خواب اکثر دیکھتی ہوں کہ جوتے کھو گئے ہیں یا میں
جوتا پسند کررہی ہوں۔
ایک خواب کی تعبیر لینی ہے جو میرے بہنوئی نے دیکھا ہے۔ میرے بہنوئی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھاکہ وہ اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کمرے میں بیٹھے ہیں۔ کچھ ہی دیر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورمیرے بہنوئی دوار سے دوسرے کمرے میں جاتے ہیں۔ وہاں پر کچھ مدرسے کے بچے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکتے ہیں وہاں سے زبانی میرے بہنوئی تلاوت شروع کردیتے ہیں اورکچھ پڑھ کر رک جاتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں آگے پڑھو۔ تومیرے بہنوئی کہتے ہیں کہ آگے نہیں آتا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے ہیں۔ اس کے بعد میرے بہنوئی کچھ دوستوں سے ملتے ہیں تو ان کو کہتے ہیں کہ میرے ساتھ آؤ میں تم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملواتا ہوں۔ وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ خیر وہ آتے ہیں اور ملاقات کرتے ہیں لیکن ان کی نظر میں وہ بچوں سے مل رہے ہوتے ہیں (وہ یہ خیال کررہے ہوتے ہیں کہ بچوں سے مل رہے ہیں)۔
1422 مناظراس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ میں نے اپنے ایک دوست کو دیکھا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ (۲) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر خواب کے سلسلے میں کیا فرمایا ہے؟
6697 مناظر