• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 855

    عنوان: تراویح کی نماز میں عورتیں آخری دس سورتیں پڑھ سکتی ہیں؟

    سوال:

    (1) مجھے کچھ ناموں کا معنی جاننا ہے۔ براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتادیں:

    (۱لف) راقیہ / راکیہRakia (ب) لاثمہ Lasima (ج) اِفراح Ifrah (د) خنساء Khansa

    (2) دوسرا سوال نماز کے بارے میں ہے کہ قضائے عمری کی نیت ہم نمبروار کرسکتے ہیں؟ جیسے ایک سال کی نماز ہے تو اس طرح سے نیت کریں کہ پہلی نماز، دوسری نماز کی قضا وغیرہ۔

    (3) تراویح کی نماز میں عورتیں آخری دس سورتیں پڑھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 447/ن=435/ن)

     

    (1) راقیة: منتر کرنے والی، چڑھنے والی۔ راکیة: کھودنے والی، باندھنے والی۔ لاثمة: ڈھاٹا باندھنے والی، نقاب اوڑھنے والی۔ إفراح: خوش کرنا۔ خنساء: نیل گائے، ایک مشہور شاعرہ کا لقب۔

     

    (2) جی ہاں اس طرح قضاء کرنا درست ہے کہ میری فوت شدہ نمازوں میں سے پہلی ظہر کی نماز پھر پہلی عصر پھر پہلی مغرب؛ اسی طرح۔

     

    (3) پڑھ سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند