• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2735

    عنوان:

    میں دوخوابوں کی تعبیر پوچھنا چا ہتا ہوں جو میں مسلسل دیکھتاہوں۔... براہ کرم، ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    میں دوخوابوں کی تعبیر پوچھنا چا ہتا ہوں جو میں مسلسل دیکھتاہوں۔

     

    (۱) میں بہت چھو ٹا تھا تب میرے والد کا انتقا ل ہوگیاتھا، یعنی اس بات کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ مجھ سے ناراضگی کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ، لیکن اس کے باوجود میں جب بھی ان کو اپنے خواب میں دیکھتا ہوں تو اپنے سے سخت ناراض دیکھتا ہوں۔ وہ مجھے خواب میں اکثر مار تے ہیں اور بہت غصہ کرتے ہیں۔ میری والدہ الحمدللہ با حیات ہیں اور مجھ سے راضی ہیں اوربہت خوش ہیں۔ اس کے علاوہ میں والد کے اعز ا ء و اقارب جن کے رویے مجھ سے با لکل مختلف ہیں صرف والد کی وجہ سے ان سے تعلقات بہتر رکھتاہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ مجھ سے کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے والد ناراض ہو ں ، لیکن اس کے باوجو د و ہ مجھ سے خواب میں خوش نہیں ہوتے ہیں۔ اس سے میں کافی پریشان ہوں۔

     

    (۲) دوسرا خواب جو میں اکثر دیکھتاہوں وہ یہ ہے کہ میں اپنے اپ کو برہنہ حالت میں دیکھتاہوں ، مکمل برہنہ ۔ آج میں فجر کی نماز کے بعد جب سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بالکل برہنہ ہوں تو میں نے ایک تولیہ اپنی شرمگاہ پر باندھ لیا ،لیکن میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ اب کپڑا باندھنے سے کیا فائدہ؟

     

    براہ کرم، ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 74/ ھ= 55/ ھ

     

    (۱) آپ کی طرف سے ایصال ثواب میں کوتاہی ہے، اس کی طرف خصوصی توجہ کریں۔

    (۲) اعمال صالحہ میں کمی کی طرف اشارہ ہے، تقویٰ اور اخلاص کی تحصیل میں کچھ محنت کو بڑھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند