• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15379

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مرحوم کزن، پھر میں، پھر میری چھوٹی بہت اور ایک اور کزن ایک لائن سے بیٹھے ہیں اورایک بزرگ آتے ہیں اور میری مرحوم کزن کے علاوہ ہم تین لڑکیوں کو بالترتیب سو روپئے، ساٹھ روپئے اور بیس روپئے دیتے ہیں۔ سب سے زیادہ رقم مجھے دیتے ہیں او رکہتے ہیں کہ قرض سر پر رکھنا اچھی بات نہیں اپنا اپنا قرض اتارو یہ پیسے لو۔ اس کے بعد نماز کی تاکید کرتے ہیں۔ ایک الگ کمرے میں نماز کے لیے صفیں بچھی ہوتی ہیں وہاں آنے کے لیے کہتے ہیں۔ لوگوں کے دریافت کرنے پر کہ آپ اتنی جلدی جلدی نمازیں کیوں پڑھ رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں چاہتاہوں کہ ساری نمازیں ادا ہو جائیں۔ ہم نماز ادا کرتے ہیں ،اس کے بعد جب ہم اپنے جوتے ڈھونڈھتے ہیں تو نہیں ملتے، میں جوتے ڈھونڈھتی ہوئی بیت الخلاء کی طرف جا نکلتی ہوں ۔تووہاں دیکھا کہ میرے جوتے فلش کے طہارت خانہ میں پڑے ہیں۔میں اپنے جوتوں سے متعلق خواب اکثر دیکھتی ہوں کہ جوتے کھو گئے ہیں یا میں جوتا پسند کررہی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1788=324th

    خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے، اور تعبیر یہ ہے کہ اکابر رحمہم اللہ کی تصانیف مثل فضائل صدقات (حصہٴ دوم فضائل اعمال) بہشتی زیور، حیات المسلمین کے مطالعہ اورتعلیم وتعلّم سے آپ کو اور آپ کے متعلق کو بے حد فائدہ ہوگا، پہلی فرصت میں اس کی طرف توجہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند