• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601301

    عنوان: خواب میں دیکھتاں ہو کہ چچا سفرخان ہمارے گھر آئے ...

    سوال:

    خواب آج بروز منگل 17 نومبر 2020 کو دیکھا ہوں۔ خواب میں دیکھتاں ہو کہ چچا سفرخان ہمارے گھر آئے ہے۔ اپنے بیٹی کے رشتے کے بارے میں مجھ سے بات کر رہیں کہ تم میری بیٹی راشدہ سے شادی کرو۔ میں کہتاں ہو کہ نہیں پر وہ کہتاں ہے کہ کیوں نہیں میرے پاس خاص خواب نہیں ہوتا۔ میرے بڑے بھائی مجیب کہتاں ہے کہ میں شادی کرو گا۔ اس پر چچا کہتاں ہے کہ نہیں پر مجھ سے کہتاں ہے کہ علماء اتنے اتنے شادیاں کرتے ہے۔ آپ کیوں نہیں کرو گے۔ میں نے ان سے کہاں کہ اس پر میں استخارہ کرو گا۔ پر خواب میں غالباً میرے دل میں آیا کہ مجھے شادی کر لینا چاہئیے۔ واللّٰہ اعلم یہ آج کہ آج صبح کا نماز پڑھ کر نماز کے فورا بعد لکھ رہاں ہو تاکہ کچھ بھول نہ جاؤ۔ خواب غالباً رات کے آخری حصے میں نے دیکھا ہے۔ یااللہ مجھے اس خواب کو صحیح تعبیر کرنے کی توفیق آتا فرما۔ وقت کے اعتبار سے یہ جلد ظاہر ہونے والا خواب ہے۔ عین خواب عین تعبیر کے مطابق چچا ہمارے گھر آئے گا اور مجھ سے ایساں ہی کہے گا اور انشاء اللہ میں اس کو یہ خواب بتا دوگا۔ واللہ اعلم

     2. کیوں کہ بات یہی چل رہی ہے کہ راشدہ کی شادی کا اور ابا جان کو چچا جان نے خود کال کر کے بتایا ہے کہ اپنے بیٹوں سے میری بیٹی کی شادی کرا دو۔ غیر شادی شدہ بھائی جو ذرہ چھوٹا ہے بابا نے ان سے بات کیا اور مجھے بھی کہاں میں نے اپنے ان سے اپنے بھائی کا شادی کرانے سے منع کیا اور اپنے شادی کے بارے میں مجھ سے سوال کیا گیا تو میں نے کہاں میں شادی نہیں کرو گا۔ پر بھائی محمد اکبر نے ان کو کال کر کہ کہا میں شادی نہیں کرو گا۔ شاید یہ بات میرے ذہن میں تھا۔ اس وجہ سے ایساں خواب آیا ، لیکن ایساں نہیں ہوسکتاں یہ کل یا پرسو کی بات نہیں اس کو چار دن دے زیادہ ہوا ہے۔ خیالی خواب اکثر وہ ہوتا ہے۔ جس کے بارے میں دن کو بات چلا اور آپ سوچ رہے تھے ۔ اس بات کو بار بار تب وہ خیالی خواب ہوگا۔ سب سے پہلے مجھے ان کو ایک میسج کرنا چا ہئے کہ میں نے آپ کے بہن کے رشتے کے بارے میں خواب دیکھا ہے؟ میں نے ان کو یہ میسج کیا۔ اسلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ میں نے آپ کے بہن کے رشتے کے بارے میں خواب دیکھا ہے؟ فقط ناچیز الحاج مولانا حافظ القاری عبدالفتاح بندہ ناچیز نے اللہ کے بیت پر میزاب رحمت کے نیچے چمٹ کر دعاء کیا ہے۔ کہ یااللہ مجھے خوابوں کی تعبیر کا علم عطاء فرما دیں۔ امین اب تک پورا تعبیر نہیں کیا تحقیق کر رہاں ہوں۔ آپ بھی مجھے تحقیق کر کے خاص تعبیر بتا دیں۔ میں شادی شدہ ہو میرا ایک لڑکی ہے۔ کیا میں اس بارے میں استخارہ کرو عین خواب عین تعبیر کے مطابق یا اس کا کچھ اور معنی ہے۔ میں دوسری شادی کرنے کا خوہشمند بھی ہو مگر اس جگہ نہیں کہی اور کسی حافظہ اور عالمہ سے تاکہ ہم ساتھ مل کر دین کی خدمت کریں۔

    جواب نمبر: 601301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 227-60T/D=04/1442

     دن میں انسان کے سامنے جو باتیں پیش آتی ہیں وہ دماغ میں گردش ہیں پھر کبھی خواب میں الگ الگ اجزاء باہم مربوط ہوکر نظر آجاتے ہیں ۔

    (۱) خواب میں کسی بات کا نظر آنا اس کے صحیح یا غلط ہونے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

    (۲) خواب خود اپنی ذات میں موٴثر نہیں ہوتا یعنی خواب میں نظر آجانے کے بعد وہ چیز مفید یا مضر ہو جائے ایسا بھی نہیں ہے۔

    (۳) لہٰذا مذکورہ خواب کی حیثیت پراگندہ خیالات کی ہے اس سے کوئی راہ عمل متعین نہیں کی جاسکتی۔

    (۴) راہ عمل احکام شریعت ہیں یا عقل کا فیصلہ جو شریعت کے خلاف نہ ہو۔ اور عقل کا فیصلہ درست و صواب ہو اس کے لئے ممد و معاون اہل تجربہ سے مشورہ کرنا ہے اور اس فیصلے کو امداد الٰہی اور موافقت تقدیر حاصل ہو جائے اس کے لئے شریعت نے استخارہ تجویز کیا ہے۔

    لہٰذا محض خواب کی بنیاد پر راشدہ سے نکاح کرنے کے راجح ہونے کا فیصلہ کرنا صحیح نہ ہوگا۔ اہل خانہ ؛ اپنے والدین اور لڑکی کے والدین سے مشورہ کیا جائے اگر حالات کے تقاضے اور باہمی مشورے کی بنیاد پر نکاح کرنا بہتر معلوم ہو تو آخری فیصلہ کرنے سے پہلے استخارہ مسنونہ کرلیا جائے ان شاء اللہ اس کے بعد جو قدم اٹھایا جائے گا وہ بہتر اور باعث خیرو برکت ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند