• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601736

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں بولنا چاہ رہی ہوں میری آواز ہی نہیں نکل رہی 

    سوال:

    میں نے کئی سال پہلے ایک خواب میں دیکھا کہ میں بولنا چاہ رہی ہوں میری آواز ہی نہیں نکل رہی میں اٹھنا چاہ رہی ہوں میرے قدم ہی نہیں اٹھ رہے اس کی تعبیر بتا دیں۔

    جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا ء فی الدارین

    جواب نمبر: 601736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:414-326/L=5/1442

     یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے آپ سونے سے پہلے وضو بنالیا کریں ،نیزسورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور اس طرح تین مرتبہ کیا کریں ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے۔

    عن عائشة: " أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا أوی إلی فراشہ کل لیلة جمع کفیہ، ثم نفث فیہما فقرأ فیہما: قل ہو اللہ أحد وقل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس، ثم یمسح بہما ما استطاع من جسدہ، یبدأ بہما علی رأسہ ووجہہ وما أقبل من جسدہ یفعل ذلک ثلاث مرات․ (صحیح البخاری ،رقم: 5017، باب فضل المعوذات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند