• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21235

    عنوان:

    میرے بھائی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے کھڑکی پر سے چوزے کو ہٹائے تو وہاں ایک بلی آگئی جس کی آواز سے ایسا لگتا تھا کہ وہ کچھ کہنا چاہ رہی ہو تو میرے بھائی نے اس کو نیچے گرادیا اور وہ مر گئی۔ (۲ ) اسی کے دوسرے دن میں نے خواب دیکھا کہ میں بھی اسی کھڑکی پر کھڑی ہوں اور کوئی تسبیح پڑھ رہی ہوں اتنے میں نے دو بلی دیکھی تو میں جلدی سے ? تعوذ? اعوذ باللہ ? پڑھنے لگی ، اس میں سے ایک بلی اڑتے ہوئے آئی اور میرے گلے میں چپک گئی پھر مجھ سے کچھ پڑھا نہیں گیا اورآنکھ کھل گئی۔ اس وقت سے میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 763=585-4/1431

    (۱) ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، آپ کے بھائی کو نفس کی خواہشات کے خلاف کرنے اور ادائے حقوق کی توفیقِ مزید ان شاء اللہ حاصل ہوگی۔

    (۲) دنیاوی زیب وزینت کی طرف میلان ہے نیز تم سے ادائے حقوق میں بھی کوتاہی ہورہی ہے، یہ تعبیر ہے اور تنبیہ دونوں خوابوں میں یہ ہے کہ سفر عمرہ کے شروع کرنے سے پہلے پہلے تمام معاملات کو صاف کرلینا چاہیے کسی کا کوئی حق ذمہ میں باقی نہ رہے تب اعمالِ عمرہ کے پورے ثمرات وبرکات ان شاء اللہ حاصل ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند