• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65937

    عنوان: كوشش كے باوجود گھر كے لوگ شریعت كے خلاف كریں تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: ایک ایسا شخص جس کے گھر میں بے پردگی ہو، بہت سے غیر شرعی کام ہوتے ہوں ، مگر اس کو کوئی اختیار حاصل نہ ہو کہ وہ ان کو بدل سکے جب کہ بہت بار گھر والوں کو بتا چکا ہو کہ یہ ٹھیک نہیں ، مگر وہ پھر بھی نہ مانے تو ایسے شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا ایسے شخص کو اس کی بہنوں کے بارے میں آخرت میں پوچھ ہوگی؟ کیا ایسی صوت حال میں گھر کو چھوڑنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 65937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 851-831/H=8/1437 حکمت بصیرت نرمی شفقت سے سمجھاتا رہے گھر میں دینی معتبر کتابوں مثلاً بہشتی زیور (ب) تحفہٴ خواتین (ج) فضائل اعمال (د) فضائل صدقات کے سننے سنانے کا انتظام کرے، ان شاء اللہ آخرت میں موٴاخذہ نہ ہوگا اور ایسی صورت میں گھر کو چھوڑنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند