• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8939

    عنوان:

    میں خواب میں اکثر کنواں دیکھتا ہوں،جب اس میں جھانکتا ہوں تو اس میں کا پانی بڑی تیزی سے اوپر آنے لگتا ہے تب میں ڈر کر بھاگ جاتا ہوں کبھی کبھی پانی باہر تک آجاتاہے۔ (۲)سانپ بہت دیکھتاہوں۔ (۳)بھوت دیکھتا ہوں، ان سے لڑائی بھی ہوتی ہے لیکن کبھی بھاگا یا ہارا نہیں ہوں۔ (۴)نماز خوب پڑھتا ہوں لیکن صحیح طریقہ سے ارکان نہیں ادا کرپاتا ہوں،کوشش کرنے پر بھی رکوع میں جاتے وقت گر جاتا ہوں،کھڑے رہنے پر ڈگمگا تا رہتا ہوں۔ برائے مہربانی اس کی اسلامی تعبیر بتانے کی تکلیف کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2260=1759/ھ

    تعبیر بلکہ تنبیہ بھی ساتھ ساتھ یہ ہے کہ آپ کے اندر اتباع سنت اورعبادات کے اندر خشوع خضوع کی کمی ہے، مال کی طرف رغبت بڑھی ہوئی ہے، اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند