• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63079

    عنوان: چند سال قبل خواب دیکھا کہ حضرت حاجی امداداللہ رحمتہ اللہ علہ کی قبر مبارک میرے گھر میں ھے ۔ (ان دنوں مجھے پیشاب کے قطروں کا مسئلہ زیادہ تھا بیت الخلاء میں کافی وقت گزرتا تھا، میں نے حاجی صاحب کی قبر کے ساتھ دونوں جانب گھر کے بیت الخلاء کو دیکھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    سوال: چند سال قبل خواب دیکھا کہ حضرت حاجی امداداللہ رحمتہ اللہ علہ کی قبر مبارک میرے گھر میں ھے ۔ (ان دنوں مجھے پیشاب کے قطروں کا مسئلہ زیادہ تھا بیت الخلاء میں کافی وقت گزرتا تھا، میں نے حاجی صاحب کی قبر کے ساتھ دونوں جانب گھر کے بیت الخلاء کو دیکھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 63079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 308-305/H=3/1437-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ حضراتِ اکابر علمائے دیوبند کے علوم سے آپ کو فیض عطاہوگا، ان شاء اللہ تعالی، حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ کی ”آپ بیتی“ (ب) شریعت وطریقت کا تلازم“ دونوں کتابوں کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، ان شاء اللہ جلد اور بے حد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند