• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33155

    عنوان: میرا ایک ساتھی تبلیغی جماعت میں چالیس دن کے لیے گیا، جب مسجد میں سویا تب اس کو خواب آیا کہ کوئی کہہ رہا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہیں ہیں، بار بار یہ آواز آرہی تھی ، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا ، اس نے خواب میں تلاش کیا، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میرا ایک ساتھی تبلیغی جماعت میں چالیس دن کے لیے گیا، جب مسجد میں سویا تب اس کو خواب آیا کہ کوئی کہہ رہا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہیں ہیں، بار بار یہ آواز آرہی تھی ، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا ، اس نے خواب میں تلاش کیا، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 33155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1141=711-8/1432 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد شامل حال ہے۔ آپ کے ساتھی اور خود آپ اور تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس میں خوب وقت لگائیں نیز ہرعمل میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھا جائے، اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند